سورة الواقعة - آیت 33
لَّا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جو نہ ختم ہوں نہ روک لئے جائیں (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی یہ پھل موسمی نہیں ہوں گے کہ موسم گزر گیا تو یہ پھل بھی آئندہ فصل تک ناپید ہو جائیں، یہ پھل اس طرح فصل گل ولالہ کے پابند نہیں ہوں گے، بلکہ بہار وخزاں اور گرمی و سردی ہر موسم میں دستیاب ہوں گے۔ اس طرح ان کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔