سورة الواقعة - آیت 16

مُّتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ایک دوسرے کے سامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہونگے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* مَوْضُونَةٌ بنے ہوئے جڑے ہوئے۔ یعنی مذکورہ جنتی سونے کے تاروں سے بنے اور سونے جواہر سے جڑے ہوئے تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے تکیوں پر بیٹھے ہوں گے یعنی رو در رو ہوں گے نہ کہ پشت بہ پشت۔