سورة الواقعة - آیت 8
فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پس داہنے ہاتھ والے کیسے اچھے ہیں (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس سے عام مومنین مراد ہیں جن کو ان کے اعمال نامے دائیں ہاتھوں میں دیئے جائیں گے جو ان کی خوش بختی کی علامت ہوگی۔