سورة الرحمن - آیت 72

حُورٌ مَّقْصُورَاتٌ فِي الْخِيَامِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

(گوری رنگت کی) حوریں جنتی خیموں میں رہنے والیاں ہیں (١)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* حدیث میں نبی (ﷺ) نے فرمایا جنت میں موتیوں کے خیمے ہوں گے، ان کا عرض ساٹھ میل ہوگا، اس کے ہر کونے میں جنتی کے اہل ہوں گے، جس کو دوسرے کونے والے نہیں دیکھ سکیں گے۔ مومن اس میں گھومے گا۔ (صحيح بخاری، تفسير سورة الرحمن وكتاب بدء ما جاء في صفة الجنة ، صحيح مسلم، كتاب الجنة ، باب في صفة خيام الجنة