سورة الرحمن - آیت 48

ذَوَاتَا أَفْنَانٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

(دونوں جنتیں) بہت سی ٹہنیوں اور شاخوں والی ہیں (١)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ اشارہ ہے اس طرف کہ اس میں سایہ گنجان اور گہرا ہوگا، نیز پھولوں کی کثرت ہوگی، کیونکہ کہتے ہیں ہر شاخ اور ٹہنی پھلوں سے لدی ہوگی۔ (ابن کثیر)۔