سورة الرحمن - آیت 17

رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

وہ رب ہے دونوں مشرقوں کا اور دونوں مغربوں کا (١)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* ایک گرمی کا مشرق اورایک سردی کا مشرق، اسی طرح مغرب ہے۔ اس لیے دونوں کو تثنیہ ذکر کیاہے، موسموں کے اعتبار سے مشرق ومغرب کا مختلف ہونا اس میں بھی انس وجن کی بہت سی مصلحتیں ہیں، اس لیے اسے بھی نعمت قرار دیا گیا ہے۔