سورة الرحمن - آیت 5

الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

آفتاب اور مہتاب (مقررہ) حساب سے ہیں (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی اللہ کے ٹھہرائے ہوئے حساب سے اپنی اپنی منزلوں پر رواں دواں رہتے ہیں، ان سے تجاوز نہیں کرتے۔