سورة الرحمن - آیت 3

خَلَقَ الْإِنسَانَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اسی نے انسان کو پیدا کیا (٢)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی یہ بندر وغیرہ جانوروں سے ترقی کرتے کرتے انسان نہیں بن گئے ہیں۔ جیسا کہ ڈارون کا فلسفہ ارتقا ہے۔ بلکہ انسان کواسی شکل وصورت میں اللہ نے پیدا فرمایا ہے۔ جو جانوروں سے الگ ایک مستقل مخلوق ہے۔ انسان کا لفظ بطور جنس کے ہے۔