سورة القمر - آیت 55

فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِندَ مَلِيكٍ مُّقْتَدِرٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

راستی اور عزت کی بیٹھک میں (١) قدرت والے بادشاہ کے پاس۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- مَقْعَدِ صِدقٍ، عزت کی بیٹھک یا مجلس حق، جس میں گناہ کی بات ہوگی نہ لغویات کا ارتکاب۔ مراد جنت ہے۔ 2- مَلِيكٍ مُقْتَدِرٍ، قدرت والا بادشاہ یعنی وہ ہر طرح کی قدرت سے بہرہ ور ہے جو چاہے کر سکتا ہے، کوئی اسے عاجز نہیں کرسکتا۔ عِنْدَ (پاس) یہ کنایہ اس شرف منزلت اور عزت واحترام سے جواہل ایمان کو اللہ کے ہاں حاصل ہوگا۔