سورة القمر - آیت 54

إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَنَهَرٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یقیناً ہمارا ڈر رکھنے والے جنتوں اور نہروں میں ہونگے (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی مختلف اورمتنوع باغات میں ہوں گے۔ نَهَرٌ بطور جنس کے ہے جوجنت کی تمام نہروں کو شامل ہے۔