سورة القمر - آیت 54

إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَنَهَرٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یقیناً ہمارا ڈر رکھنے والے جنتوں اور نہروں میں ہونگے (١)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی مختلف اورمتنوع باغات میں ہوں گے۔ نَهَرٌ بطور جنس کے ہے جوجنت کی تمام نہروں کو شامل ہے۔