سورة القمر - آیت 42

كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كُلِّهَا فَأَخَذْنَاهُمْ أَخْذَ عَزِيزٍ مُّقْتَدِرٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

انہوں نے ہماری تمام نشانیاں جھٹلائیں (١) پس ہم نے بڑے غالب قوی پکڑنے والے کی طرح پکڑ لیا۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- وہ نشانیاں، جن کے ذریعے سے حضرت موسیٰ (عليہ السلام) نے فرعون اور فرعونیوں کو ڈرایا۔ یہ نو نشانیاں تھیں جن کا ذکر پہلے گزرچکا ہے۔ 2- یعنی ان کو ہلاک کر دیا، کیونکہ وہ عذاب، ایسے غالب کی گرفت تھی جو انتقام لینے پر قادر ہے، اس کی گرفت کے بعد کوئی بچ نہیں سکتا۔