سورة القمر - آیت 40

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور یقیناً ہم نے قرآن کو پند و واعظ کے لئے آسان کردیا ہے (١) پس کیا کوئی ہے نصیحت پکڑنے والا۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- تیسیر قرآن کا اس سورت میں بار بار ذکر کرنے سے مقصود یہ ہے کہ یہ قرآن اور اس کے فہم وحفظ کو آسان کر دینا، اللہ کا احسان عظیم ہے، اس کے شکر سے انسان کو کبھی غافل نہیں ہونا چاہیے۔