سورة القمر - آیت 12

وَفَجَّرْنَا الْأَرْضَ عُيُونًا فَالْتَقَى الْمَاءُ عَلَىٰ أَمْرٍ قَدْ قُدِرَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور زمین سے چشموں کو جاری کردیا پس اس کام کے لئے جو مقدر کیا گیا تھا (دونوں) پانی جمع ہوگئے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی آسمان اور زمین کے پانی نے مل کر وہ کام پورا کر دیا اور جو قضا وقدر میں لکھ دیا گیا تھا یعنی طوفان بن کر سب کو غرق کر دیا۔