سورة القمر - آیت 4
وَلَقَدْ جَاءَهُم مِّنَ الْأَنبَاءِ مَا فِيهِ مُزْدَجَرٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یقیناً ان کے پاس وہ خبریں آچکی ہیں (١) جن میں ڈانٹ ڈپٹ (کی نصیحت) ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی گزشتہ امتوں کی ہلاکت کی، جب انہوں نے تکذیب کی۔ ** یعنی ان میں عبرت ونصیحت کے پہلو ہیں، کوئی ان سے سبق حاصل کر کے شرک ومعصیت سے بچنا چاہے تو بچ سکتا ہے مُزْدَجَرٌ اصل میں مُزْتَجَرٌ ہے زَجْرٌ سے مصدر میمی۔