سورة النجم - آیت 55
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكَ تَتَمَارَىٰ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پس اے انسان تو اپنے رب کی کس کس نعمت کے بارے میں جھگڑے گا ؟ (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یا شک کرے گا اوران کو جھٹلائے گا،جب کہ وہ اتنی عام اور واضح ہیں کہ ان کا انکار ممکن ہے نہ ان کا اخفا ہی۔