سورة النجم - آیت 48

وَأَنَّهُ هُوَ أَغْنَىٰ وَأَقْنَىٰ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور یہ کہ وہی مالدار بناتا ہے اور سرمایا دیتا ہے (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی کسی کو اتنی تونگری دیتا ہے کہ وہ کسی کا محتاج نہیں ہوتا اور اس کی تمام حاجتیں پوری ہو جاتی ہیں اور کسی کو اتنا سرمایہ دے دیتا ہے کہ اس کے پاس ضرورت سے زائد بچ رہتا ہے اور وہ اس کو جمع کر کے رکھتا ہے۔