سورة النجم - آیت 35

أَعِندَهُ عِلْمُ الْغَيْبِ فَهُوَ يَرَىٰ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کیا اسے علم غیب ہے کہ وہ (سب کچھ) دیکھ رہا ہے (١)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی کیا وہ دیکھ رہا ہے کہ اس نےفی سبیل اللہ خرچ کیا تواس کا مال ختم ہو جائے گا؟ نہیں، غیب کا یہ علم اس کے پاس نہیں ہے بلکہ وہ خرچ کرنے سے گریز محض بخل، دنیا کی محبت اور آخرت پر عدم یقین کی وجہ سے کر رہا ہے اور اطاعت الٰہی سے انحراف کی وجوہات بھی یہی ہیں۔