سورة النجم - آیت 16
إِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جب کہ سدرہ کو چھپائے لیتی تھی وہ چیز جو اس پر چھا رہی تھی (١)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- سدرۃ المنتہیٰ کی اس کیفیت کا بیان ہے جب شب معراج میں آپ (ﷺ) نے اس کامشاہدہ کیا، سونے کے پروانے اس کےگرد منڈلا رہے تھے، فرشتوں کا عکس اس پر پڑ رہاتھا، اور رب کی تجلیات کا مظہر بھی وہی تھا۔ (ابن کثیر وغیرہ) اسی مقام پر نبی (ﷺ کو تین چیزوں سے نوازا گیا۔ پانچ وقت کی نمازیں، سورۂ بقرہ کی آخری آیات اور اس مسلمان کی مغفرت کا وعدہ جو شرک کی آلودگیوں سے پاک ہو (صحيح مسلم، كتاب الإيمان، باب ذكر سدرة المنتهى)۔