سورة النجم - آیت 11

مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَىٰ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

دل نے جھوٹ نہیں کہا (پیغمبر نے) دیکھا (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی نبی (ﷺ )نے جبرائیل (عليہ السلام) کو اصل شکل میں دیکھا کہ ان کے چھ سو پر ہیں۔ ایک پر مشرق ومغرب کے درمیان فاصلے جتنا تھا، اس کو آپ (ﷺ )کے دل نے جھٹلایا نہیں، بلکہ اللہ کی اس عظیم قدرت کو تسلیم کیا۔