سورة النجم - آیت 11

مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَىٰ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

دل نے جھوٹ نہیں کہا جسے (پیغمبر نے) دیکھا (١)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی نبی (ﷺ )نے جبرائیل (عليہ السلام) کو اصل شکل میں دیکھا کہ ان کے چھ سو پر ہیں۔ ایک پر مشرق ومغرب کے درمیان فاصلے جتنا تھا، اس کو آپ (ﷺ )کے دل نے جھٹلایا نہیں، بلکہ اللہ کی اس عظیم قدرت کو تسلیم کیا۔