سورة النجم - آیت 10
فَأَوْحَىٰ إِلَىٰ عَبْدِهِ مَا أَوْحَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
پس اس نے اللہ کے بندے کو وحی پہنچائی۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی جبرائیل (عليہ السلام) ، اللہ کےبندے حضرت محمد (ﷺ) کے لیےجو وحی یا پیغام لے کر آئے تھے، وہ انہوں نے آپ (ﷺ)تک پہنچایا۔