سورة الطور - آیت 25
وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور آپس میں ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال کریں گے (١)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- ایک دوسرے سے دنیا کے حالات پوچھیں گے کہ دنیا میں وہ کن حالات میں زندگی گزارتے اور ایمان وعمل کے تقاضے کس طرح پورے کرتے رہے؟