سورة الطور - آیت 5
وَالسَّقْفِ الْمَرْفُوعِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور اونچی چھت کی (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس سے مراد آسمان ہے جو زمین کے لیے بمنزلۂ چھت کے ہے۔ قرآن نے دوسرے مقام پر اسے (محفوظ چھت) کہا ہے۔ ﴿وَجَعَلْنَا السَّمَاءَ سَقْفًا مَحْفُوظًا وَهُمْ عَنْ آيَاتِهَا مُعْرِضُونَ﴾ (سورة الأنبياء:32) بعض نے اس سے عرش مراد لیا ہے جو تمام مخلوقات کے لیے چھت ہے۔