سورة آل عمران - آیت 184
فَإِن كَذَّبُوكَ فَقَدْ كُذِّبَ رُسُلٌ مِّن قَبْلِكَ جَاءُوا بِالْبَيِّنَاتِ وَالزُّبُرِ وَالْكِتَابِ الْمُنِيرِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پھر بھی یہ لوگ آپ کو جھٹلائیں تو آپ سے پہلے بھی بہت سے وہ رسول جھٹلائے گئے جو روشن دلیلیں صحیفے اور منور کتاب لے کر آئے (١)۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* نبی (ﷺ) کو تسلی دی جا رہی ہے کہ آپ (ﷺ) یہودیوں کی ان کٹ حجتیوں سے بددل نہ ہوں۔ ایسا معاملہ صرف آپ (ﷺ) کے ساتھ نہیں کیا جا رہا ہے۔ آپ (ﷺ) سے پہلے آنے والے پیغمبروں کے ساتھ بھی یہی کچھ ہو چکا ہے۔