سورة الذاريات - آیت 54

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَا أَنتَ بِمَلُومٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

نہیں بلکہ یہ سب کے سب سرکش (١) ہیں تو آپ ان سے منہ پھیر لیں آپ پر کوئی ملامت نہیں۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی ایک دوسرے کو وصیت تو نہیں کی بلکہ ہر قوم ہی اپنی اپنی جگہ سرکش ہے، اس لیے ان سب کے دل بھی متشابہ ہیں اور ان کے طور اطوار بھی ملتے جلتے۔ اس لیے متاخرین نے بھی وہی کچھ کہا اور کیا جو متقدمین نے کہا اور کیا۔