سورة الذاريات - آیت 54

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَا أَنتَ بِمَلُومٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

نہیں بلکہ یہ سب کے سب سرکش (١) ہیں تو آپ ان سے منہ پھیر لیں آپ پر کوئی ملامت نہیں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی ایک دوسرے کو وصیت تو نہیں کی بلکہ ہر قوم ہی اپنی اپنی جگہ سرکش ہے، اس لیے ان سب کے دل بھی متشابہ ہیں اور ان کے طور اطوار بھی ملتے جلتے۔ اس لیے متاخرین نے بھی وہی کچھ کہا اور کیا جو متقدمین نے کہا اور کیا۔