سورة الذاريات - آیت 41
وَفِي عَادٍ إِذْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الرِّيحَ الْعَقِيمَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اسی طرح عادیوں میں (١) بھی (ہماری طرف سے تنبیہ ہے) جب کہ ہم نے ان پر خیر و برکت سے (٢) خالی آندھی بھیجی۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* أَيْ : تَرَكْنَا فِي قِصَّةِ عَادٍ ، عاد کے قصے میں بھی ہم نے نشانی چھوڑی۔ ** الرِّيحَ الْعَقِيمَ (بانجھ ہوا) جس میں خیر وبرکت نہیں تھی، وہ ہوا درختوں کو ثمر آور کرنے والی تھی نہ بارش کی پیامبر، بلکہ صرف ہلاکت اور عذاب کی ہوا تھی۔