سورة الذاريات - آیت 28
فَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً ۖ قَالُوا لَا تَخَفْ ۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پھر تو دل ہی دل میں ان سے خوف زدہ ہوگئے (١) انہوں نے کہا آپ خوف نہ کیجئے (٢) اور انہوں نے اس (حضرت ابراہیم) کو ایک علم والے لڑکے کی بشارت دی۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* ڈر اس لئے محسوس کیا کہ حضرت ابراہیم (عليہ السلام) سمجھے، یہ کھانا نہیں کھا رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ آنے والے کسی خیر کی نیت سے نہیں بلکہ شر کی نیت سے آئے ہیں۔ ** حضرت ابراہیم (عليہ السلام) کے چہرے پر خو ف کے آثار دیکھ کر فرشتوں نے کہا۔