سورة الذاريات - آیت 19

وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور ان کے مال میں مانگنے والوں اور سوال سے بچنے والوں کا حق تھا (١)

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

١٩۔ ١ محروم سے مراد، وہ ضرورت مند ہے جو سوال سے اجتناب کرتا ہے۔ چنانچہ مستحق ہونے کے باوجودلوگ اسے نہیں دیتے۔ یا وہ شخص ہے جس کا سب کچھ، آفت ارضی و سماوی میں، تباہ ہوجائے۔