سورة الذاريات - آیت 7
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْحُبُكِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
قسم ہے راہوں والے آسمان کی (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* دوسرا ترجمہ، حسن وجمال اور زینت ورونق والا کیا گیا ہے، چاند، سورج ، کواکب وسیارات، روشن ستارے، اس کی بلندی اور وسعت، یہ سب چیزیں آسمان کی رونق وزینت اور خوب صورتی کا باعث ہیں۔