سورة ق - آیت 43
إِنَّا نَحْنُ نُحْيِي وَنُمِيتُ وَإِلَيْنَا الْمَصِيرُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ہم ہی جلاتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں (١) اور ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔ (٢)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی دنیا میں موت سے ہمکنار کرنا اور آخرت میں زندہ کر دینا، یہ ہمارا ہی کام ہے، اس میں کوئی ہمارا شریک نہیں ہے۔ ** وہاں ہم ہر شخص کو اس کے عملوں کے مطابق جزا دیں گے۔ٍ