سورة الفتح - آیت 5

لِّيُدْخِلَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَيُكَفِّرَ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ ۚ وَكَانَ ذَٰلِكَ عِندَ اللَّهِ فَوْزًا عَظِيمًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

تاکہ مومن مردوں اور عورتوں کو ان جنتوں میں لے جائے جن (١) کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے اور ان سے ان کے گناہ دور کردے، اور اللہ کے نزدیک یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* حدیث میں آتا ہے کہ جب مسلمانوں نے سورۂ فتح کا ابتدائی حصہ سنا ﴿لِيَغْفِرَ لَكَ اللهُ﴾ تو انہوں نے نبی (ﷺ) یسے کہا آپ (ﷺ) کو مبارک ہو، ہمارے لئے کیا ہے؟ جس پر اللہ نے آیت ﴿لِيُدْخِلَ الْمُؤْمِنِينَ﴾ نازل فرمادی (صحيح بخاری، باب غزوة الحديبية) بعض کہتے ہیں کہ یہ لِيَزْدَادُوا یا يَنْصُرَكَ کے متعلق ہے۔