سورة محمد - آیت 26

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا لِلَّذِينَ كَرِهُوا مَا نَزَّلَ اللَّهُ سَنُطِيعُكُمْ فِي بَعْضِ الْأَمْرِ ۖ وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِسْرَارَهُمْ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یہ (١) اس لئے کہ انہوں نے ان لوگوں سے جنہوں نے اللہ کی نازل کردہ وحی کو برا سمجھا (٢) کہ ہم بھی عنقریب بعض کاموں (٣) میں تمہارا کہا مانیں گے، اور اللہ ان کی پوشیدہ باتیں خوب جانتا ہے۔ (٤)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- (یہ) سے مراد ان کا ارتداد ہے۔ 2- یعنی منافقین نے مشرکین سے یا یہود سے کہا۔ 3- یعنی نبی (ﷺ) اور آپ کے لائے ہوئے دین کی مخالفت میں۔ 4- جیسے دوسرے مقام پر فرمایا۔ ﴿وَاللَّهُ يَكْتُبُ مَا يُبَيِّتُونَ﴾ (النساء: 81)