سورة الدخان - آیت 59

فَارْتَقِبْ إِنَّهُم مُّرْتَقِبُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اب تو منتظر رہ یہ بھی منتظر ہیں (١)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* تو عذاب الٰہی کا انتظار کر، اگر یہ ایمان نہ لائے۔ یہ منتظر ہیں اس بات کے کہ اسلام کے غلبہ ونفوذ سے قبل ہی شاید آپ موت سے ہمکنار ہوجائیں۔