سورة الدخان - آیت 39

مَا خَلَقْنَاهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

بلکہ ہم نے انہیں درست تدبیر کے ساتھ ہی پیدا کیا (١) ہے لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* وہ مقصد یا درست تدبیر یہی ہے کہ لوگوں کی آزمائش کی جائے اور نیکوں کو ان کی نیکیوں کی جزا اور بدوں کو ان کی بدیوں کی سزا دی جائے۔ ** یعنی وہ اس مقصد سے غافل اور بے خبر ہیں۔ اسی لیے آخرت کی تیاری سے لاپروا اور دنیا میں منہمک ہیں۔