سورة الدخان - آیت 22

فَدَعَا رَبَّهُ أَنَّ هَٰؤُلَاءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پھر انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ سب گنہگار لوگ ہیں (١

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی جب انہوں نے دیکھا کہ دعوت کا اثر قبول کرنے کے بجائے، اس کا کفر وعناد اور بڑھ گیا تو اللہ کی بارگاہ میں دعا کے لیے ہاتھ پھیلا دیئے۔