سورة الدخان - آیت 20
وَإِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُمْ أَن تَرْجُمُونِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور میں اپنے اور تمہارے رب کی پناہ میں آتا ہوں اس سے کہ تم مجھے سنگسار کر دو (١)۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس دعوت وتبلیغ کے جواب میں فرعون نے موسیٰ (عليہ السلام) کو قتل کی دھمکی دی، جس پر انہوں نے اپنے رب سے پناہ طلب کی۔