سورة الدخان - آیت 18
أَنْ أَدُّوا إِلَيَّ عِبَادَ اللَّهِ ۖ إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
کہ اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کر (١) دو، یقین مانو کہ میں تمہارے لئے امانت دار رسول ہوں (٢)۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- عِبَادَ اللهِ سے مراد یہاں موسیٰ (عليہ السلام) کی قوم بنی اسرائیل ہے جسے فرعون نے غلام بنارکھا تھا۔ حضرت موسیٰ (عليہ السلام) نے اپنی قوم کی آزادی کا مطالبہ کیا۔ 2- اللہ کا پیغام پہنچانے میں امانت دار ہوں۔