سورة الدخان - آیت 9
بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ يَلْعَبُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
بلکہ وہ شک میں پڑے کھیل رہے ہیں (١)۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی حق اور اس کے دلائل ان کے سامنےآگئے۔ لیکن وہ اس پر ایمان لانے کے بجائے شک میں مبتلا ہیں اور اس شک کے ساتھ استہزا اور کھیل کود میں پڑے ہیں۔