سورة الدخان - آیت 5

أَمْرًا مِّنْ عِندِنَا ۚ إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

ہمارے پاس سے حکم ہو کر (١) ہم ہی ہیں رسول بنا کر بھیجنے والے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی سارے فیصلے ہمارے حکم واذن اور ہماری تقدیر ومشیت سے ہوتے ہیں۔