سورة الزخرف - آیت 3
إِنَّا جَعَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
ہم نے اسکو عربی زبان کا قرآن بنایا ہے کہ تم سمجھ لو (١)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- جو دنیا کی فصیح ترین زبان ہے، دوسرے، اس کے اولین مخاطب بھی عرب تھے، انہی کی زبان میں قرآن اتارا تاکہ وہ سمجھنا چاہیں تو آسانی سے سمجھ سکیں۔