سورة الشورى - آیت 34

أَوْ يُوبِقْهُنَّ بِمَا كَسَبُوا وَيَعْفُ عَن كَثِيرٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یا انہیں ان کے کرتوتوں کے باعث تباہ کر دے (١) وہ تو بہت سی خطاؤں سے درگزر فرمایا کرتا ہے (٢

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی سمندر کو حکم دے اور اس کی موجوں میں طغیانی آجائے اور یہ ان میں ڈوب جائیں۔ ** ورنہ سمندر میں سفر کرنے والا کوئی بھی سلامتی کے ساتھ واپس نہ آسکے۔