سورة غافر - آیت 53
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْهُدَىٰ وَأَوْرَثْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ الْكِتَابَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو ہدایت نامہ عطا فرمایا (١) اور بنو اسرائیل کو اس کتاب کا وارث بنایا (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی نبوت اور تورات عطاکی۔ جیسے فرمایا، ﴿إِنَّا أَنْزَلْنَا التَّوْرَاةَ فِيهَا هُدًى وَنُورٌ﴾ (المائدة: 44)۔ ** یعنی تورات، حضرت موسیٰ (عليہ السلام) کے بعد بھی باقی رہی، جس کے نسلاً بعد نسل وہ وارث ہوتے رہے۔ یا کتاب سےمراد وہ تمام کتابیں ہیں جو انبیائے بنی اسرائیل پر نازل ہوئیں، ان سب کتابوں کا وارث بنی اسرائیل کو بنایا۔