سورة الزمر - آیت 55
وَاتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَأَنتُمْ لَا تَشْعُرُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور پیروی کرو اس بہترین چیز کی جو تمہاری طرف نازل کی گئی ہے۔ اس سے پہلے کہ تم پر اچانک عذاب آجائے اور تمہیں اطلاع بھی نہ ہو (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی عذاب آنے سے قبل توبہ اور عمل صالح کا اﮨتمام کرلو، کیونکہ جب عذاب آئےگا تو اس کا تمہیں علم وشعور بھی نہیں ہوگا، اس سےمراد دنیوی عذاب ہے۔