سورة ص - آیت 52

وَعِندَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ أَتْرَابٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور ان کے پاس نیچی نظروں والی ہم عمر حوریں ہوں گی (١

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی جن کی نگاہیں اپنے خاوندوں سے متجاوز نہیں ہوں گی۔ أَتْرَابٌ، تِرْبٌ کی جمع ہے، ہم عمر یا لازوال حسن وجمال کی حامل۔ (فتح القدیر)