سورة ص - آیت 40

وَإِنَّ لَهُ عِندَنَا لَزُلْفَىٰ وَحُسْنَ مَآبٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ان کے لئے ہمارے پاس بڑا تقرب ہے اور بہت اچھا ٹھکانا ہے (١)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی دنیوی جاہ ومرتبت عطا کرنے کے باوجود آخرت میں بھی حضرت سلیمان (عليہ السلام) کو قرب خاص اور مقام خاص حاصل ہوگا۔