سورة ص - آیت 38
وَآخَرِينَ مُقَرَّنِينَ فِي الْأَصْفَادِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور دوسرے جنات کو بھی جو زنجیروں میں جکڑے رہتے (١)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- جنات میں سے جو سرکش یا کافر ہوتے، انہیں بیڑیوں میں جکڑ دیا جاتا، تاکہ وہ اپنے کفر یا سرکشی کی وجہ سے سرتابی نہ کر سکیں۔