سورة الصافات - آیت 182
وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور سب طرح کی تعریف اللہ کے لئے ہے جو سارے جہان کا رب ہے (١)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ بندوں کو سمجھایا جا رہا ہے کہ اللہ نے تم پر احسان کیا ہے، پیغمبر بھیجے، کتابیں نازل کیں اورپیغمبروں نے تمہیں اللہ کا پیغام پہنچایا ، اس لئے تم اللہ کا شکر ادا کرو۔ بعض کہتے ہیں کہ کافروں کو ہلاک کرکےاہل ایمان اور پیغمبروں کو بچایا، اس پر شکر الٰہی کرو۔ حمد کے معنی ہیں بہ قصد تعظیم ثناء جمیل، ذکر خیر اور عظمت شان بیان کرنا۔