سورة الصافات - آیت 166
وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور اس کی تسبیح بیان کر رہے ہو (١)۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- مطلب یہ ہے کہ فرشتے بھی اللہ کی مخلوق اور اس کے خاص بندے ہیں جو ہر وقت اللہ کی عبادت میں اور اس کی تسبیح وتقدیس میں مصروف رہتے ہیں، نہ کہ وہ اللہ کی بیٹیاں ہیں جیسا کہ مشرکین کہتے ہیں۔